23 مارچ، 2025، 6:44 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85785710
T T
0 Persons

لیبلز

شہدائے غزہ کی تعداد 50,210 تک پہنچ گئی!

23 مارچ، 2025، 6:44 PM
News ID: 85785710
شہدائے غزہ کی تعداد 50,210 تک پہنچ گئی!

تہران - ارنا - غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران صیہونی حملوں میں 41 فلسطینی شہید ہوگئے اور اس طرح 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 50,21 فلسطینی شہید اور 2314 زخمی ہوچکے ہیں۔

ارنا کی اتوار کی رپورٹ کے مطابق، الجزیرہ کے حوالے سے غزہ کی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پٹی پر صیہونی حملوں میں 41 فلسطینیوں کے شہید اور 61 افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے یہ بھی بتایا کہ 18 مارچ سے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے نئے حملوں کے نتیجے میں 673 افراد شہید اور 1,233 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

ان شہداء سمیت غزہ کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 50,21 فلسطینی شہید اور 113,274 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .